17 اپریل 2017 - 13:28
ماسکو اور ریاض کے درمیان بہت سارے سیاسی مسائل پر سخت اختلافات/ سلمان بن عبدالعزیز جلد ہی ماسکو کے دورے پر جائیں گے

سعودی عرب کے بادشاہ ماسکو کا دورہ کرنے والے ہیں جس کیلئے ضروری اقدامات کا حکم جاری کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ ماسکو کا دورہ کرنے والے ہیں جس کیلئے ضروری اقدامات کا حکم جاری کردیا ہے۔

سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان بن عبدالعزیز جلد ہی ماسکو کے دورے پر جائیں گے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی بادشاہ نے سفر کی تیاریوں کیلئے اقامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

واضح رہے ماسکو اور ریاض کے درمیان شام سمیت بہت سارے سیاسی مسائل پر سخت اختلافات پائے جاتے ہیں۔

.......

/169